پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

سیفٹی راڈز کی تنصیب اور آگاہی مہم کی تقریب

محفوظ بسنت کے تحت موٹر سائیکلوں پر سیفٹی راڈز نصب کئے گئے

لاہور ( بیورو چیف) سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ یکم فروری سے سیفٹی راڈ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
یہ بات انہوں نے ٹان ہال میں کمشنر لاہور مریم خان کے ہمراہ محفوظ بسنت کے انعقاد کے لیے تشکیل دیے گئے جامع سیفٹی پلان کے تحت سیفٹی راڈز کی تنصیب اور آگاہی مہم کی تقریب کے دوران ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
تقریب میں سی ٹی او لاہور اطہر وحید، ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) علی اعجاز، ریسکیو 1122، ہیلتھ، ایجوکیشن، ایل ڈی اے، پی ایچ اے سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اس موقع پر محفوظ بسنت کے تحت موٹر سائیکلوں پر سیفٹی راڈز نصب کیے گئے جبکہ شہریوں میں آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے بسنت سیفٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے۔ جس کے تحت 10 لاکھ موٹر سائیکلوں پر مفت سیفٹی راڈز نصب کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہوائی فائرنگ پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی اور خلاف ورزی پر قانون حرکت میں آئے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بسنت کے موقع پر ٹریفک کے لیے بھی خصوصی پلان مرتب کیا گیا ہے۔
سی سی پی او لاہور نے بتایا کہ بسنت سے قبل غیر قانونی پتنگ بازی کے خلاف رواں ماہ کی جانے والی کارروائیوں کے دوران 1078 مقدمات درج کیے گئے جبکہ 1115 افراد کو گرفتار کیا گیاہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button