صاحبزادہ پیر مفتی اختر علی قادری یو اے ای اور پاکستان کے دورے کے بعد واپس برطانیہ پہنچ گئے
مبلغ یورپ مفتی اختر علی قادری کو یو اے ای اور پاکستان میں استقبالیہ دیا گیا ، امارات کے دوبارہ دورہ کی دعوت
دبئی ،قصور (حافظ زاہد علی)مبلغ یورپ صاحبزادہ پیر مفتی اختر علی قادری اپنے متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے کامیاب دورہ کے بعد واپس برطانیہ پہنچ گئے ۔
اپنے دورہ کے دوران مفتی اختر علی قادری نے مختلف تقریبات میں شرکت اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں

دونوں ممالک کے دورہ کے دوران مفتی پیر اختر علی قادری کو مختلف تقریبات میں استقبالیہ دیا گیا۔
ان کی آمد پر انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے ان کا شایان شان استقبال بھی کیا گیا اور یو اے ای کے دورہ کے دوران صاحبزادہ پیر مفتی اختر علی قادری نے یو اے ای کی ۔
اہم علمی ادبی ، سیاسی ، سماجی اور کاروباری شخصیات محمد غوث قادری ، چوہدری بشیر احمد شاہد ، حاجی محمد یٰسین ، ساجد چیمہ ، سہیل خاور اور دیگر سے ملاقات کی۔
جبکہ پاکستان پنجاب کے مختلف اضلاع میں دینی محافل اور تقریبات میں مختلف موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے امت مسلمہ کے اتحاد ویگانگت اور بھائی چارہ کے فروغ پر زور دیا اور تاکید کی کہ اسوہ رسول پر عمل پیرا ہو کر ہی۔

دین ودنیا میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے یا درہے کہ صاحبزادہ پیر مفتی اختر علی قادری بہت جلد دوبارہ یورپ مڈل ایسٹ متحدہ عرب امارات پاکستان اور دیگر ممالک کا دورہ کریں گے جہاں پر وہ مختلف تنظیموں کی جانب سے منعقدہ تقریبات میں خصوصی خطاب کریں گے ۔



