پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

کسی بے گناہ کو بلاجواز جیل میں نہیں رکھا جا سکتا: لاہور ہائیکورٹ

جب چوری ثابت نہیں ہوئی تو چالان کیوں بھجوایا گیا:عدالت کا برہمی کا اظہار

 

لاہور:(بیوروچیف) لاہور ہائیکورٹ نے گاڈر، پمپ اور سیمنٹ چوری کے مقدمے کے اخراج کی درخواست پر ریمارکس دیئےہیں کسی بے گناہ شخص کو بلاجواز جیل میں نہیں رکھا جا سکتا۔ عدالت نے پولیس کو قانون کے مطابق فیصلہ کر کے کارروائی مکمل کرنےکا حکم دے دیا۔

جسٹس اسجد جاوید گھرال نے محمد اکرم اور عاصم کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزاروں کے خلاف 25 اگست 2025 کو تھانہ اے ڈویژن اوکاڑہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔الزام تھا کہ 4 گاڈر، 30 ٹی آر، ایک پمپ اور 50 بوریاں سیمنٹ چوری کی گئیں۔

اے ایس آئی محمد ریاض نے بتایا کہ پولیس تحقیقات میں کوئی چوری ثابت نہیں ہو سکی۔عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا جب چوری ثابت نہیں ہوئی تو چالان کیوں بھجوایا گیا۔

عدالت نے ہدایت کی کہ مقدمے کے اخراج سے متعلق رپورٹ متعلقہ عدالت کو دی جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button