تازہ ترینجرم-وسزا

زمین پھٹی نہ آسمان گرا،سسرالیوں ،خاوندکا بدترین تشدد،لڑکی جاں بحق

انیقہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں چل بسی ،ملزم گرفتار

لاہور:(سید ظہیر نقوی سے )تھانہ مغلپورہ کی حدود میں سسرالیوں اور خاوند کے مبینہ تشدد سے لڑکی جاں بحق ہوگئی۔

مقتولہ کےوالد کے مطابق ملزم جنیداور اس کے رشتہ داروں نےبیٹی انیقہ پر بیلٹ اور پائپ سے تشدد کیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی ،ملزم جنید اور اس کے رشتہ دار عرصہ دراز سے مقتولہ کو تشدد کا نشانہ بنا رہے تھے ۔

پولیس نے ملزم کوگرفتارکرنے کے بعدتھانہ مغلپورہ میں مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے ۔

ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کے نوٹس لینے اور ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان کی ہدایات پر مغلپورہ پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے بیوی کو تشدد سے قتل کرنے والا خاوند گرفتارکیا۔

ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان نے ایس ایچ او تھانہ مغلپورہ نسیم خان اور پولیس ٹیم کو بروقت کاروائی کرنے پر شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین پر تشدد کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے ، عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیحات ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button