پیما میں مالی بے ضابطگیوں ،من پسند افراد کو نوازنے کا انکشاف
مصطفیٰ شیخ ، امجدکی ملی بھگت،بغیر منظوری لائسنس کااجرا، اسپیل 11 کا غیر شفاف نیٹ ورک بے نقاب
لاہور:(بیوروچیف/سید ظہیر نقوی) پیما (PIMA) کے اندر مبینہ مالی بے ضابطگیوں اور انتظامی بدعنوانیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق ادارے میں پیمنٹ کے گھپلے، بغیر منظوری لائسنسوں کی منظوری، اور اثر و رسوخ استعمال کر کے مخصوص اسکولوں کو شامل کرنے کے شواہد سامنے آئے ہیں۔
تحقیقات کے مطابق غیر قانونی تعنیات ایک افسر بشیر نے قواعد و ضوابط کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنی مرضی کے تعلیمی ادارے منظوری فہرست میں شامل کروائے۔اس معاملے میں مصطفیٰ شیخ اور امجد کا دست شفقت شامل ہے ۔اس کے علاوہ “اسپیل 11” کے نام سے پھیلایا گیا ایک غیر شفاف انتظامی نیٹ ورک اب تک تحلیل نہیں کیا جا سکا، جس سے ادارے کے مالی اور انتظامی معاملات پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے بعد مزید تفصیلات سامنے آنے کا امکان ہے، جب کہ اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ معاملے کی غیر جانبدارانہ انکوائری کروا کر ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے۔



