پاکستانتازہ ترینتعلیم/ادب

دہشتگردی کا ملکر مقابلہ کرینگے، شہباز شریف : سہیل آفریدی کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی

فیلڈ مارشل اور افواج کی بہادری کو سلام پیش کرتا ہوں، چترال میں دانش سکول کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب

چترال، اسلام آباد ( ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو مبارکباد دیتا ہوں ، ملکر دہشتگردی کا مقابلہ کریں گے۔
دانش سکول کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چترال خیبرپختونخوا کا خوبصورت علاقہ ہے، خیبرپختونخوا کے غیور عوام نے پاکستان کیلئے بہت قربانیاں دی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چترال کے خوبصورت علاقے میں آنے کا موقع ملا، خیبرپختونخوا کے بہادر غیور عوام نے پاکستان کے لیے بے پناہ قربانیاں دیں، یہاں کے لوگ بہت مہذب اور پرامن ہیں، خیبرپختونخوا اور چترال کی حب الوطنی مثالی ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تعلیم کی بہترین سہولیات عوام کا بنیادی حق ہیں، چترال کے لوگوں کیلئے تعلیم کا تحفہ لایا ہوں، دانش سکول کا تحفہ کوئی احسان نہیں، آپ کا حق ہے۔ شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو منتخب ہونے پر مبارکباد دی، نئے وزیراعلیٰ کو بھرپور تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے وہ میری پیشکش کو قبول کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم ملکر پاکستان کو عظیم بنائیں گے اور دہشتگردی، بدامنی کا مقابلہ کریں گے، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بے شمار وسائل سے نوازا ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ بھارت کو چاردن کی جنگ میں شکست فاش دی، فیلڈ مارشل اور افواج پاکستان کی بہادری کو سلام پیش کرتا ہوں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button