اداکار شہریار منور اور ماہین صدیقی کا نکاح،ماہرہ نے رقص سے سماں باندھ دیا
کراچی:(ویب ڈیسک)مقبول اداکار شہریار منور اور اداکارہ ماہین صدیقی نے سال کے اختتام پر نکاح کرلیا، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
شہریار منور نے پہلے ہی بتایا تھا کہ وہ دسمبر کے اختتام تک رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔
اداکار و اداکارہ کی شادی کی تقاریب میں متعدد اداکاروں کو بھی دیکھا گیا اور اداکاروں کی جانب سے تقاریب میں ڈانس کرنے کی ویڈیوز بھی وائرل ہوگئی تھیں۔

اب شہریار منور اور ماہین صدیقی کے نکاح کی تصویر بھی وائرل ہوگئی، جس پر شوبز شخصیات اور مداحوں نے دونوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے انہیں نئی زندگی شروع کرنے پر مبارک باد بھی پیش کی۔
شہریار منور اور ماہین صدیقی نے اگرچہ شادی کی تقاریب کی ویڈیوز اور تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں، تاہم انہوں نے نکاح کی تصویر شیئر نہیں کی۔
دونوں کے نکاح کی تصاویر 27 دسمبر کو رات دیر گئے سامنے آئیں، جس پر شوبز شخصیات نے بھی انہیں مبارک باد پیش کی۔
نکاح کی وائرل ہونے والی تصاویر میں شہریار منور اور ماہین صدیقی کو روایتی عروسی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔
نکاح کے بعد اب شہریار منور اور ماہین صدیقی کی جانب سے ولیمے کی تقریب منعقد کی جائے گی، تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ ان کا ولیمہ کب تک ہوگا۔
سپر اسٹار‘ ماہرہ خان کی جانب سے ساتھی اداکار شہریار منور کی شادی میں ڈانس کرنے کی متعدد ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔
شادی کی تقریبات میں ماہرہ خان نے دلہے شہریار منور کے ساتھ اپنے پرانے گانے ’شکر ونڈاں‘ پر بھی ڈانس کیا، جس کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔
شہریار منور اور ماہین صدیقی کی شادی کی تقریبات ایک ہفتے سے زائد دنوں سے جاری تھیں اور 27 دسمبر کو دونوں نے نکاح بھی کرلیا تھا۔
شادی کی تقریبات میں جہاں ماہرہ خان ڈانس پرفارمنس کرتی دکھائی دیں، وہیں خود دلہا شہریار منور اور دلہن ماہین صدیقی بھی رقص کرتے دکھائی دیے۔



