پاکستانتازہ ترینکاروبار

7500 ، 15 ، 25 اور 40 ہزارکےانعامی بانڈزوالے خبردارہوشیار،واپسی میں صرف کچھ گھنٹے باقی

29کواتوار کی وجہ سے بنک بند، ڈیڈ لائن میں مزید توسیع کی جائے :شہری

 

لاہور:(بیوروچیف /سید ظہیر نقوی سے) ساڑھے7 ، 15 ، 25 اور 40 ہزارانعامی بانڈزوالے خبردارہوشیار،واپسی میں صرف کچھ گھنٹے باقی ہیں۔سٹیٹ بنک کی جانب سے انعامی بانڈز واپسی میں کرنے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2024 مقرر کر دی گئی ہے۔

بڑےپرائز بانڈز کے متعلق سٹیٹ بینک کا بڑا اعلان سامنے آ گیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے چار بڑی مالیت کے پرائز بانڈز کے حوالے سے اہم اعلان ہفتہ کے روز کیا ہے۔

ساڑھے7 ہزار، 15 ہزار، 25 ہزار اور 40 ہزار مالیت کے انعامی بانڈز واپس کرنے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2024 مقرر کر دی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک نے بتایا کہ انعامی بانڈز سٹیٹ بینک، بینکنگ سروسزکارپوریشن اور کمرشل بینکوں کی تمام برانچوں میں واپس یا تبدیل کرائے جاسکتے ہیں۔

سٹیٹ بینک کے مطابق 31 دسمبر2024 کے بعد اب پرائز بانڈز واپسی کی درخواست قبول نہیں کی جائےگی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ 29کو اتوار کی وجہ سے بنک بندرہیں گے جبکہ ڈیڈ لائن میں صرف دودن باقی ہیں تاریخ بڑھائی جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button