انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

اسرائیلی بمباری سے مزید 93فلسطینی شہید: یہودی آبادکاروں کی نمازیوں سے بھری مسجد جلانے کی کوشش

شہادتوں کی تعداد 61ہزار 700سے تجاوز کر گئی، ایک لاکھ22ہزار زخمی ،امداد جنگ زدہ علاقے کی بھوک میں مبتلا آبادی کیلئے ناکافی: اقوام متحدہ

غزہ (ویب ڈیسک) اسرائیل نے غزہ میں بمباری کرکے مزید 93فلسطینیوں کو شہید کر دیا، جبکہ یہودی آباد کاروں نے فلسطین کے گائوں پر حملہ کرکے آگ لگادی، مسجد کو بھی جلانے کی کوشش کی گئی۔
قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی فضائی حملے کے بعد زخمی بچوں کو قریبی ہسپتالوں میں لے جایا جا رہا ہے، جابلیہ میں النضر خاندان کے ایک گھر کو نشانہ بناتے ہوئے کئے گئے حملے میں 4فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔ طبی ذرائع نے بتایا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں غزہ کی پٹی میں کم از کم 93افراد شہید ہوئے ہیں۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیل کی مسلط کردہ جنگ کے نتیجے میں اب تک کم از کم 53ہزار 655فلسطینی شہید اور ایک لاکھ22ہزار زخمی ہو چکے ہیں۔ حکومتی میڈیا دفتر کے مطابق شہادتوں کی تعداد 61ہزار 700سے تجاوز کر چکی ہے، ملبے تلے دبے ہزاروں افراد کو مردہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مزید برآں اسرائیلی آباد کاروں نی نابلس کے قریب گائوں پر دھاوا بول دیا، اور آگ لگادی۔
اس دوران مسجد کو بھی جلانے کی کوشش کی گئی۔ مزید برآں اقوام متحدہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ غزہ میں جو تھوڑی بہت انسانی امداد پہنچ رہی ہے، وہ اس جنگ زدہ علاقے کی بھوک میں مبتلا آبادی کی ضروریات کو پورا کرنی کے لیے قطعی ناکافی ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button