انٹر نیشنلتازہ ترین

امریکہ ایران کے خلاف جارحیت میں فوجی امداد سے باز رہے:روس کی وارننگ

ماسکو:(ویب ڈیسک )روس نے امریکا کو ایران کے خلاف جارحیت میں براہ راست فوجی امداد سے باز رہنے کا انتباہ جاری کردیا۔

روسی نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے بدھ کو خبردار کیا کہ اسرائیل کو امریکا کی براہ راست فوجی مدد مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کو شدید طور پر عدم استحکام کا شکار بنا سکتی ہے۔

انٹرفیکس نیوز ایجنسی کے مطابق ریابکوف نے کہا کہ روس امریکا کو ایسی کسی بھی مدد فراہم کرنے یا اس پر غور کرنے سے باز رہنے کا انتباہ دیتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ماسکو اسرائیل اور ایران دونوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔

دوسری جانب، روسی خفیہ ادارے کے سربراہ نے مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالات نازک ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button