جہانیاں:(ویب ڈیسک) ’’ جسے اﷲ رکھے اسے کون چکھے ‘‘ حقیقی بھائی نے دھکا دے دیا، دس سالہ بچہ ساٹھ فٹ گہرے کنویں میں گر کر محفوظ رہا۔
جہانیاں میں دو حقیقی بھائیوں میں معمولی جھگڑا ہونے پربڑے بھائی آصف نے طیش میں آکر چھوٹے بھائی دس سالہ عبداﷲ کو کنویں میں دھکا دے دیا ،علاقہ مکینوں نے زخمی حالت میں کنویں سے نکال لیا۔
جہانیاں کے علاقہ سردار ٹائون میں دو حقیقی بھائیوں 19سالہ محمد آصف ولد محمد مشتاق جس کی عمر 19 سال اور محمد عبداﷲ ولد محمد مشتاق جس کی عمر 10 سال ہے کے درمیان گھر میں معمولی تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہوا جس کے بعد بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی دس سالہ عبداﷲ کو قریبی علاقہ واقع چک نمبر106دس آرمیں لے جا کر رات کی تاریکی میں 60فٹ گہرے کنویں میں دھکا دے دیا۔
علم ہونے پر علاقہ مکین بھی پہنچ گئے،بچے کو قریبی علاقہ چک نمبر105دس آر کے محمد عباس نامی نوجوان نے دیگر علاقہ مکینوں کی مدد سے کنویں سے بحفاظت باہر نکال لیا ساٹھ فٹ گہرے کنویں میں گرنے کے باوجود دس سالہ بچہ عبداﷲ محفوظ رہا اور اسے معمولی چوٹیں آئیں۔



