جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دینگے، پرویزاشرف
پوری قوم چٹان کی طرح پاک افواج کے پیچھے کھڑے ہیں،سابق وزیراعظم
سیالکوٹ (بیوروچیف)سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے پوری قوم چٹان کی طرح پاک افواج کے پیچھے کھڑے ہیں عالمی برادری نے بھی پہلگام واقعہ کے بھارتی الزام کو مسترد کیا۔
سابق وزیر اعظم نے پہلگام واقعہ پر ردعمل دیتے ہوئے بھارتی الزامات کو مسترد کر دیا، ان کا کہنا تھا کہ واقعہ کو بنیاد بنا کر من گھڑت الزامات لگا کر اگر جنگ مسلط کی گئی تو اسکا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ سمیت ڈویژنل عہدیدار بھی موجود تھے۔
سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی سمبڑیال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بھرپور طریقے سے الیکشن میں حصہ لے گی۔
الیکشن جیت کر سمبڑیال میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھائیں گے۔ راجہ پرویز اشرف نے ضمنی الیکشن پی پی 52 کیلئے ممبر پنجاب بار کونسل راحیل کامران چیمہ ایڈووکیٹ کو پیپلز پارٹی کا امیدوار نامزد کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نظریاتی جماعت ہے ۔



