پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

کاہنہ : غیرت کے نام پر ماں اور بہن کے گلے کاٹ دیئے گئے : چیچہ وطنی میں لڑکی کے گلے میں پھندا ڈال کر مار ڈالا

2ماہ قبل رخسانہ اور رمشا کے گھر سے بھاگنے کا مقدمہ درج کرایا گیا تھا، گزشتہ روز واپس پہنچیں تو بیٹوں نے قتل کر دیا

لاہور، چیچہ وطنی، سرگودھا ( بیوروچیف/نمائندگان) صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھائیوں نے غیرت کے نام پر ماں اور بہن کو قتل کر دیا، پولیس نے باپ اور دونوں بیٹوں کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق علاقے کاہنہ میں ماں اور بیٹی کو قتل کرنے کا واقعہ پیش آیا، جس میں مقتولہ کے دونوں بیٹوں نے ماں رخسانہ اور بیٹی رمشا کو تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ دہرے قتل کی واردات میں دونوں ملزم بھائیوں کی عمریں 15سے 17سال کے درمیان ہیں، علی حسن اور زین کو کو والد یوسف سمیت گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی کارروائی شروع کی اور صوئے آصل میں ہونے والی دہرے قتل کی واردات کے ملزموں کو ایک گھنٹے میں حراست میں لے لیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے پولیس کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ یاد رہے کہ 2ماہ قبل ماں بیٹی کے گھر سے بھاگنے کا مقدمہ 2506؍25درج کرایا گیا تھا۔ گزشتہ روز گھر پہنچیں تو سفاک بیٹوں نے گلے کاٹ کر قتل کر دیا۔ لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
چیچہ وطنی میں گھر سے بھاگنے کی رنجش پر بھائیوں نے اپنی سگی بہن کے گلے میں پھندا ڈال کر اسے موت کے گھاٹ اتار دیا، نواحی گائوں109؍7۔Rکی رہائشی مہوش بی بی کچھ عرصہ قبل علی شان ولد نورنگ قوم بگھیلا سکنہ موضع احمد بگھیلا کے ساتھ گھر سے بھاگ گئی تھی، بذریعہ پنچایت گھر واپس لایا گیا، گزشتہ شب فضل قادر، عابد نے مقصود سے ملکر موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر لیا۔ ادھر سرگودھا میں بھائی نے فائرنگ کرکے بھائی کو قتل کر دیا ۔
شہر سے ملحقہ فاطمہ جناح کالونی گلی 2کے دو بھائیوں صابر اور مبشر کے درمیان پلاٹ کی تقسیم کا تنازع تھا، مبشر نے صابر کو چوک میں ہی فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button