لاہور،(بیوروچیف)رائیونڈ کے علاقہ میں بحریہ آرچرڈ میں دوران ڈکیتی سکیورٹی گارڈ کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے ملزمان 24گھنٹوں میں گرفتارکرلئے گئے۔

انچارج انویسٹی گیشن تھانہ رائیونڈ شرافت علی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے ملزمان کو گرفتار کر آلہ قتل پسٹل برآمد کر لیا، گرفتار ملزمان میں اکبر علی، محمد عاطف اور خیام شامل ہیں۔
ایس پی انویسٹی گیشن صدر معظم علی کے مطابق ملزمان نے دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کر کے سکیورٹی گارڈ صبح صادق کو قتل کر دیا تھا،ملزمان کو سی سی ٹی وی کیمروں اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔
انچارج انویسٹی گیشن تھانہ رائیونڈ شرافت علی کے مطابق مقتول صبح صادق بحریہ آرچرڈ میں زیرتعمیر پلازہ میں سکیورٹی گارڈ تھا۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی طرف سے پولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا ہے۔



