لاہور(بیوروچیف) سبزہ زار کے علاقے میں سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے 26سالہ رمشا جاں بحق ہو گئی ۔ اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ رمشا کو شوہر اور دیور نے دیگر اہل خانہ کےساتھ مل کر قتل کیا ہے۔
رمشا کی شادی پانچ سال قبل ہوئی تھی، شوہر بیرون ملک ہونے کے باعث سسرال والے اکثر اسے تشدد کا نشانہ بناتے تھے جس کے باعث رمشا اپنے دو بچوں سمیت والدین کے پاس رہ رہی تھی۔
بتایا گیا ہے کہ چند روز قبل شوہر رمشا کو منا کر ساتھ لے گیا اور گزشتہ رات کال آئی کہ آپ کی بیٹی سیڑھیوں سے گر کر فوت ہوگئی ہے۔ لاش جناح ہسپتال منتقل کی گئی جس پر تشدد کے واضح نشانات ہیں۔
اہل خانہ کا مزید کہنا ہے کہ پولیس نے تاحال مقدمہ درج نہیں کیا۔



