پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

سی سی ڈی کا مبینہ مقابلہ،150مقدمات میں ملوث ملزم ہلاک

سول لائن کی ٹیم ملزم طاہر کو ریکوری کیلئے لے جارہی تھی،ساتھیوں نے فائرنگ کر دی:پولیس

لاہور(بیوروچیف)سی سی ڈی کا مبینہ مقابلوں کا سلسلہ جا ری ، باٹا پور کے علاقے میں ملزم طاہر اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق سی سی ڈی سول لائن کی ٹیم ملزم کو باٹا پور میں ریکوری کیلئے لے جارہی تھی جہاں ملزم کے ساتھیوں نے اسے چھڑوانے کیلئے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی اس دوران سی سی ڈی ٹیم کی جانب سے بھی ملزمان پر جوابی فائرنگ کی گئی۔

فائرنگ کے تبادلے میں ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔سی سی ڈی حکام کے مطابق ملزم 150 سے زائد مقدمات میں ملوث تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button