پاکستانتازہ ترینعلاقائی خبریں
شکرگڑھ:خانہ بدوش بستی میں دیوار گر گئی، 2بچے جاں بحق
ایک بچے نے دیوار پر پڑے کپڑے کو کھینچا تو دیوار بچوں پر آگری:پولیس
شکرگڑھ(نمائندہ سی این این اردوڈاٹ کام)شکرگڑھ میں خانہ بدوش بستی میں دیوار گرنے سے 2بچے جاں بحق ہو گئے۔
پولیس نے بتایا کہ حادثہ نورکوٹ میں خانہ بدوش خیمہ بستی میں پیش آیا۔
دونوں بچے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایک بچے نے دیوار پر پڑے کپڑے کو کھینچا تو دیوار بچوں پر آگری۔
علاقہ میں سوگ کی فضا ہر آنکھ اشکبار ہوگئی۔



