پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

عمران ،بشریٰ کیخلاف 190ملین پائونڈ کیس کا فیصلہ آج،تیاریاں مکمل

اسلام آباد:(ویب ڈیسک )پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ آج صبح ساڑھے 10 بجے سنایا جائے گا، اس حوالے سے عدالتی عملہ نے وکیل صفائی خالد یوسف چوہدری کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا۔

سوشل میڈیا پر ایک بار پھر 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے سے متعلق باتیں ہورہی ہیں اور خود پی ٹی آئی رہنما بھی اس سے متعلق تشویش کا اظہار کرچکے ہیں۔

تاہم احتساب عدالت کے عملہ نے وکیل صفائی خالد یوسف چوہدری کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا کہ کیس کا فیصلہ کل صبح ساڑھے 10 بجے سنایا جائے گا۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل کا کہنا تھا کہ کل 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہو گی اور ریفرنس پر فیصلہ سنایا جائے گا۔

یاد رہے کہ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے دلائل سننے کے بعد 18 دسمبر کو سینٹرل جیل اڈیالہ میں فیصلہ محفوظ کیا تھا جو ابتدائی طور پر 22 دسمبر کو سنایا جانا تھا۔

بعد ازاں، عدالت نے چھٹیوں اور کورس کے باعث سماعت ملتوی کرتے ہوئے کہا تھا کہ کیس کا فیصلہ 6 جنوری کو سنایا جائے گا۔

تاہم، 6 جنوری کو بھی فیصلہ نہیں سنایا جاسکا اور یہ ایک بار پھر موخر کردیا گیا، گزشتہ سماعت پرجج ناصر جاوید رانا کی رخصت کے باعث فیصلہ نہیں سنایا گیا تھا۔

عدالتی عملے نے عمران خان کے وکیل خالد یوسف چوہدری کو آگاہ کیا تھا کہ کیس کا فیصلہ 13 جنوری کو سنایا جائے گا۔

اس سے قبل، سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں پیسے قومی خزانے کے بجائے کاروباری شخصیت کے اکاؤنٹ میں جمع کروائے گئے تھے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کیس کا فیصلہ پیر کو آجائے گا۔

دوسری جانب، سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واڈا نے کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ 190ملین پاؤنڈ کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی کو روکا تھا، اس وقت ہی ان کو بتایا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈ نیب کیس ہے اور اس میں سزا ہوگی، آخر جرم کیا ہے تو سزا تو ہونی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button