پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں

قلات :کوچ پرفائرنگ،3مسافر جاں بحق،متعددزخمی

کوئٹہ:(ویب ڈیسک)بلوچستان کے علاقے قلات میں مسافر کوچ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

قلات میں کوئٹہ کراچی شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد نے مسافر کوچ پر اندھادھند فائرنگ کی ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں مسافر کوچ میں سوار تین افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے جن میں سے پانچ کی تصدیق ہوگئی ہے۔

واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد اور لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس معاملے کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔ دوسری جانب بلوچستان حکومت نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے نیمرغ میں نامعلوم افراد نے مسافر کوچ پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

واضح رہے کہ 10 جولائی کو دہشت گردوں نے کوئٹہ سے پنجاب جانے والی 2 مسافر بسوں سے 9 مسافروں کو شناخت کے بعد اغوا کرکے شہید کردیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق بلوچستان ضلع کے ژوب اور لورالائی کی سرحد پر واقع سورڈکئی کے علاقے میں دہشت گردوں نے کوئٹہ سے لاہور جانے والی 2 کوچز میں سوار کم از کم 9 مسافروں کو اغوا کرنے کے بعد قتل کر دیا تھا۔

ژوب کے اسسٹنٹ کمشنر نوید عالم نے بتایا تھا کہ دونوں کوچز سے اغوا کیے گئے 9 افراد کو قتل کر دیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button