’’ماں جی ‘‘ فاونڈیشن کے زیر اہتمام سوات اور بونیر میں متاثرین سیلاب میں راشن کی تقسیم
افواج پاکستان کی مدد کے ساتھ انسانیت کی خدمت کررہے ہیں ، نوید احمد چیئر مین سپر فکس گروپ
دبئی (حافظ زاہد علی )سوات اور بونیر میں سیلاب زردگان متاثرین کیلئےچیئر مین سپر فکس نوید احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور مستحقین میں پاک آرمی کے جوانوں کے ساتھ گلی گلی گھر گھر جاکر اشیائے ضروریہ تقسیم کیں۔

متاثرہ عوام کیلئے ہر محب وطن پاکستانی اپنا کردار ادا کرے یہی وقت کی اہم ضرورت ہے ،چیئر مین سپر فکس گروپ
نوید احمد سپر فکس گروپ کے چیئر مین نے اس موقع پر پاک آرمی کے جوانوں کی شاندار کاوش پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور اس امر کا اظہار کیا کہ اس وقت سیلاب مثاثرین پریشانی میں ہیں اور ہم اس مشکل گھڑی میں انہیں تنہا نہیں چھوڑ سکتے ہر محب وطن پاکستانی کا یہ فرض ہے کہ آگے آگے اور مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کی مدد کرے ۔

انہوں نے کہا ماں جی فائونڈیشن کا مقصد یہی ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت کی جائے اور ہر مشکل گھڑی میں ضرورت مندوں کو ان کا حق پہنچا یا جائے ہماری کوشش ہے کہ سیلاب متاثرین کو اشیائے ضروریہ زیادہ سے زیادہ پہنچا ئیں تاکہ ان کے دکھوں کاازالہ ہو سکے انہوں نے ٹیم ممبران کا شکریہ ادا بھی کیا ۔




