انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

مکہ مکرمہ میں زمین سے فضا میں مار کرنے والا دفاعی میزائل سسٹم نصب

ریاض ( ویب ڈیسک) مکہ مکرمہ میں زمین سے فضا میں مار کرنے والا دفاعی میزائل سسٹم نصب کر دیا گیا۔
سعودی وزارت دفاع نے مکہ مکرمہ میں نصب دفاعی میزائل سسٹم کی تصاویر بھی جاری کی ہیں، سعودی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ فضائی دفاعی فورسز کا مشن خدا کے مہمانوں کی حفاظت ہے۔
دوسری جانب فوجی ہیلی کاپٹر سے بھی مسجد الحرام اور گرد و نواح کے علاقے کی فضائی نگرانی جاری ہے۔ سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق سعودی ایئر فورس کی جانب سے سکیورٹی، لاجسٹک اور امدادی آپریشنز میں تعاون کیا جارہا ہے۔
کمانڈر ائیرفورس حج مشن گروپ کے مطابق سعودی ایئر فورس فضائی نگرانی، مریضوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے منتقل کرنے اور ضروری آلات کی نقل و حرکت میں بھی معاونت کر رہی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button