پاکستانتازہ ترینسپورٹس

پاکستان کا کلین سوئپ،بنگلہ دیش کو 7وکٹوں سے شکست

لاہور(سلمان حسین)پاکستان نے تیسرے ٹی 20میں بنگلہ دیش کو 7وکٹوں سے شکست دے کر کلین سوئپ کردیا۔

تیسرے ٹی20 انٹرنیشنل میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو جیت کے لیے 197 رنز کا ہدف دیا تھا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی20 سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی20 کا ٹاس قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

بنگلہ دیش کی جانب سے تنزید حسن اور پرویز حسین ایمان نے ٹیم کو 110 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا، اس دوران پرویز نے اپنی نصف سینچری مکمل کی، وہ 34 گیندوں پر 4 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 66 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

تاہم تنزید حسن 6 رنز کی کمی سے نصف سینچری مکمل نہ کرسکے اور 44 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئے جب کہ کپتان لٹن داس 22 اور توحید ہریدوئے نے 25 رنزبنائے، ذاکر علی 15 اور تنظیم حسن ثاقب نے 8 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

قومی ٹیم کی جانب سے حسن علی، عباس آفریدی نے 2،2 جب کہ فہیم اشرف اور شاداب خان نے ایک ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔

پاکستان کی جانب سے آخری میچ میں ایک تبدیلی کی گئی، فاسٹ باؤلر حارث رؤف کی جگہ عباس آفریدی کو پلینگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان اسکواڈ
سلمان علی آغا (کپتان)، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب ، محمد حارث ، حسن نواز، شاداب خان ، خوشدل شاہ ، فہیم اشرف ، حسن علی ، عباس آفریدی اور ابراراحمد شامل ہیں

بنگلہ دیش اسکواڈ
لٹن داس ( کپتان )، تنزید حسن، توحید ہریدوئے، پرویز حسین، ذاکر علی ( وکٹ کیپر)، شمیم حسین، مہدی حسن مرزا، رشاد حسین، تنظیم حسن ثاقب، حسن محمود، خالد احمد

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button