پاکستانتازہ ترینکاروبار

حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرادیا

لاہور(ویب ڈیسک )وفاقی حکومت نے آئندہ 15 دن کےلیے پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کردیا۔

وزارت خزانہ نے یکم دسمبر سے 15 دسمبر کےلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج یکم دسمبر2024سے ہوگیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 72 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 29 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق مٹی کےتیل کی قیمت میں 62 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 48 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 258 روپے 43 پیسے جبکہ پیٹرول کی نئی قیمت 252 روپے 10 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 151روپے 73پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button