انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

کشمیریوں نے بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منایا، مقبوضہ وادی میں ہڑتال

وادی میں جگہ جگہ یومِ سیاہ کے بینر، سیاہ جھنڈے اور پاکستانی پرچم آویزاں، بھارت مخالف نعرے، آزادی کے حق میں وال چاکنگ

نئی دہلی، سرینگر ( ویب ڈیسک ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیر یو ں نے بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منایا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی اپیل پر غیور اور بہادر کشمیریوں سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں مکمل شٹر ڈائون ہڑتال کی گئی، تمام کاروباری مراکز، تعلیمی ادارے بند اور سڑکوں پر ٹریفک معطل رہی جس سے کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ جس دن بھارت اپنی آزادی کا جشن مناتا ہے، وہ دن کشمیریوں کیلئے غلامی، جبری تسلط اور مظالم کی سیاہ یاد ہے، ہم اس دن کو یومِ سیاہ کے طور پر مناتے ہیں تاکہ دنیا کو بتا سکیں کہ کشمیری قوم بھارتی تسلط کی قیدی نہیں بلکہ آزادی کی متلاشی ہے۔ کشمیری عوام کا کہنا ہے کہ کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنا پیدائشی حق مانگ رہے ہیں۔
آج بھی کشمیری بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہوئے عالمی برداری سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ اس موقع پر ریاستی انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے ۔ بھارتی فورسز نے روایتی جبر کا استعمال کرتے ہوئے چھاپے مارے، درجنوں نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا اور انٹرنیٹ سروسز معطل کر دی۔ اس کے باوجود وادی میں کشمیری نوجوانوں نے جگہ جگہ یومِ سیاہ کے بینر، سیاہ جھنڈے اور پاکستانی پرچم آویزاں کر دیئے۔
مقبوضہ کشمیر کے کئی علاقوں میں بھارت مخالف نعرے اور آزادی کے حق میں وال چاکنگ بھی دیکھنے میں آئی۔ادھر بھارتی ریاستوں میں آسام، ناگا لینڈ، منی پور اور اروناچل پردیش میں بھی بھارتی یومِ آزادی کے موقع پر عوام اور علیحدگی پسند گروہوں نے بھرپور بائیکاٹ کرتے ہوئے 15اگست کو ’’ یومِ سیاہ‘‘ کے طور پر منایا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button