راولپنڈی ( ویب ڈیسک ) جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے پیش نظر اڈیالہ جیل جانے والا راستہ پولیس نے رکاوٹیں لگا کر بند کر دیا۔ تفصیل کے مطابق جمعرات کو پولیس نے اڈیالہ جیل جانے والاراستہ رکاوٹیں لگا کر بند کر دیا۔ یہ اقدام جیل میں 9مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے موقع پر سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ اڈیالہ جیل جانے والا راستہ سکیورٹی وجوہات کے باعث بند کر دیا گیا۔ کسی بھی مسافر یا عدالت پیش ہونے والے ملزم کو نہیں روکا گیا۔
پولیس نے ٹریفک کی روانی کیلئے سنگل لائن راستہ کھولے رکھا، پی ٹی آئی لیگل ٹیم کا کہنا تھا کہ راستہ بند کرنے سے متعلق عدالت کو آگاہ کریں گے، ہم عدالت پیش ہونے آئے ہیں لیکن جانے نہیں دیا جارہا۔



