انٹر نیشنلتازہ ترینجرم-وسزا

فلسطین:اسرائیلی ڈرون حملے ،بچے سمیت 8 شہید،17زخمی

اسرائیلی فورسز اور آبادکاروں کا فلسطینی دیہات پر دھاوا، رہائشیوں پر تشدد، املاک میں توڑ پھوڑ، گاڑیاں قبضے میں لے لیں

 

 

غزہ: (ویب ڈیسک) اسرائیلی فوج کے غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں ڈرون حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں 14سالہ بچے سمیت 8فلسطینی شہید اور 17زخمی ہو گئے۔

الجزیرہ اور وفا نیوز ایجنسی کے مطابق صیہونی فوج نے خان یونس کے نواحی علاقے میں بے گھر فلسطینیوں کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا جس میں 5افراد شہید ہوئے۔ نصیرات پناہ گزین کیمپ پر حملے میں 2فلسطینی شہید ہوئے ۔

دوسری جانب مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں اسرائیلی فورسز نے14سالہ فلسطینی بچے کو سینے پر گولیاں مار کر شہید کر دیا۔ علاوہ ازیں مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز اور آبادکاروں نے متعدد فلسطینی دیہات پر دھاوا بولا اور فلسطینیوں کی املاک کو شدید نقصان پہنچایا۔ اسرائیلی فورسز نے 7فلسطینیوں کو گرفتار بھی کر لیا۔

وفا نیوز ایجنسی کے مطابق صیہونی اہلکاروں اور آبادکاروں نے قلقلیہ، بیتا، بیت دجنان ،بورین اور قصرہ پر حملہ کیا، فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کے گھروں اور دکانوں میں توڑ پھوڑ کی جبکہ فصلوں بالخصوص زیتون کے درختوں کو جلا ڈالا۔صیہونی حملہ آوروں نے 5گھر مسمار کر دیے اور 2گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔

مزید برآں یہودی اہلکاروں اور آبادکاروں نے گزشتہ دو ہفتے سے العوجا گاؤں میں فلسطینی گھروں کا محاصرہ کر رکھا ہے، جس کے باعث فلسطینیوں کو اشیائے خورونوش اور پینے کی پانی کی شدید کمی کا سامنا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button