مریدکے:آوارہ کتوں کے حملے،3بچوں سمیت 6زخمی

کالا شاہ کاکو: (نمائندہ سی این این اردو)مریدکے کے مختلف علاقوں میں آوارہ اور مبینہ بائولے کتوں کے حملوں میں 3 بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے جس کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 15 سالہ عائشہ، 12 سالہ ارسلان، 10 سالہ علینا، 50 سالہ حنیف رزاق، 20 سالہ ارسلان اور 60 سالہ اﷲ رکھا شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں لاہور ریفر کردیا گیا جبکہ 2 افراد ٹی ایچ کیو اسپتال مریدکے میں زیر علاج ہیں ۔
ذرائع کے مطابق سلامت پورہ، کھٹیالہ، سیکھم، کھوڑی، شہزاد ٹان اور احمد پورہ میں آوارہ کتوں کے حملوں کے واقعات پیش آئے ان واقعات کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید خوف پایا جاتا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ مختلف محلوں میں آوارہ کتوں کی بہتات کے باعث خواتین، بچوں اور بزرگوں کا گھروں سے باہر نکلنا مشکل ہوگیا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ آوارہ کتوں کے خلاف فوری اور مثر آپریشن کیا جائے، بصورت دیگر مزید جانی نقصان کا خدشہ ہے۔



