انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترینفن اور فنکار

کراچی :انٹرٹینمنٹ کا طوفان، یورپی ڈی جے ایکس ویل پرفارمنس کیلئے تیار

19ستمبر کو تقریب، مقامی فنکار بلال بروہی، ہیزی اور شاٹ باکس بھی تیار، جدید میوزک، لائٹنگ اور انٹرٹینمنٹ کا ایک منفرد تجربہ ہوگا :عمیر پراچہ

 

 

لاہور:(کلچرل رپورٹر) میوزک اور انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں 19 ستمبر کو ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ او پی پروڈکشنز کے زیر اہتمام ہونے والے اس میوزیکل شو میں بین الاقوامی شہرت یافتہ یورپین ڈی جے ایکس ویل اپنی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے۔

معین خان اکیڈمی کراچی میں منعقد ہونے والی اس تقریب کو او پی پروڈکشنز کے سی ای او عمیر پراچہ کی تخلیقی ہدایات میں منفرد اور جدید انداز میں پیش کیا جائے گا۔ شو میں سینیمیٹک تھیم کے تحت طلوعِ آفتاب کا خوبصورت تصور، جدید لائٹس اور میوزک کے امتزاج سے ایک یادگار ماحول تخلیق کیا جائے گا۔

او پی پروڈکشنز کے مطابق میوزک اور لائٹنگ پر مبنی اس شو کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈیزائن کیا جا رہا ہے، جس کا بنیادی مقصد معیاری تفریح کے ذریعے پاکستان کے مثبت اور خوبصورت امیج کو دنیا بھر میں اجاگر کرنا ہے۔

شو کا آغاز معروف مقامی فنکار بلال بروہی، ہیزی اور شاٹ باکس اپنی پرفارمنس سے کریں گے، جس کے بعد بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے ایکس ویل اسٹیج سنبھالیں گے۔

عمیر پراچہ کا کہنا ہے کہ یہ میوزیکل شو پاکستانی شائقین کے لیے جدید میوزک، لائٹنگ اور انٹرٹینمنٹ کا ایک منفرد تجربہ ثابت ہوگا جبکہ پاکستان میی محفوظ اور عالمی معیار کے شوز کی ایک ایسی مثال ثابت ہوگی جس کے ذریعے بین الاقوامی فنکاروں گلوکاروں کو پاکستان میی پرفارم کرنے کے راستے مستقل بنیادوں پر کھول دے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button