پاکستانتازہ ترینسپورٹس

بابر اعظم کا عثمان خواجہ کی فائونڈیشن کیلئے شرٹ کا عطیہ

برسبین (ویب ڈیسک )پاکستان کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے پاکستانی نژاد آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ کی فاؤنڈیشن کے لیے اپنی شرٹ عطیہ کردی۔رپورٹ کے مطابق بابر اعظم نے برسبین کے گابا اسٹیڈیم میں عثمان خواجہ کو اپنی ٹیسٹ شرٹ دی۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عثمان خواجہ سے بات ہوتی رہتی ہے، یہ ان کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ وہ عثمان خواجہ فاؤنڈیشن کے لیے شرٹ عطیہ کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر ان کی چھوٹی سی چیز سے مدد ہوسکتی ہے تو یہ ایک اچھی بات ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ بابراعظم کا بلا آسٹریلیا کے تاریخی میلبرن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) کے لانگ روم میں نمائش کے لیے رکھا جائے گا۔تاریخی ایم سی جی کے حکام نے بابر اعظم سے لانگ روم کے لیے اپنا بیٹ عطیہ کرنے کا کہا تھا جس کے بعد بابر اعظم نے 2022 کے ٹی 20 ورلڈکپ کے فائنل میں استعمال ہونیوالا بیٹ عطیہ کردیا تھا۔ایم سی جی لانگ روم میں لیجنڈ بلے باز ڈان بریڈ مین، ڈیوڈ بون، جیک ہوبز اور برائن لارا کے بیٹ بھی نمائش کے لیے موجود ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button