پاکستانتازہ ترینتعلیم/ادب

سکائی ایجوکیشن سکول سسٹم کے زیر اہتمام یکجہتی فلسطین ریلی

فلسطین کے مظلوم بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ کھڑے رہیں گے:سی ای اومحمد یوسف،پرنسپل عبید الرحمان،شہدا کیلئے دعا

لاہور(ویب ڈیسک) سکائی ایجوکیشن سکول سسٹم کے زیر اہتمام فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے پر امن ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔ ریلی کا اہتمام سکائی ایجوکیشن سسٹم کے سی ای او محمد یوسف اور پرنسپل عبید الرحمان نے کیا ۔

اس موقع پر سکول کے کثیر تعداد میں طلبا نے شرکت کی اور زبردست فلسطین کے حق میں نعرے بازی کی ۔اس موقع پرطلبا نے پلے کارڈ اور فلیکس اٹھا رکھی تھی جس پر فلسطینی بچوں پر ہونیوالی بربریت اور ظلم کے خلاف ہونیوالی تحریر درج تھی ۔


اس موقع پر سی ای او محمدیوسف نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم فلسطین کے مظلوم بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ کھڑے رہیں گے ۔ غزہ پر ہونیوالے ظلم کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے اور ہر فورم پر فلسطینی بچوں کے تحفظ کے لئے آواز بلند کریں گے ۔

اس موقع پر پرنسپل عبید الرحمان نے بھی اپنے خطاب میں فلسطینی بھائیوں کی زبردست حمایت کی ۔ریلی کے اختتام پر شہداء کیلئے دعا بھی کی گئی

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button