پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں

سی سی ڈی کے لاہور،دیپالپورمیں مبینہ مقابلے،خطرناک ڈکیت سیف علی اورمحمدیارہلاک

لاہور پولیس کی کارروائی میں سیف علی مارا گیا،شمار خطرناک ترین مجرموں میں ہوتا تھا،حجرہ شاہ میں ہلاک ڈاکو محمد یار نے چند روز قبل کانسٹیبل پر حملہ کیا تھا

لاہور(بیوروچیف)کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ماڈل ٹاؤن نے خطرناک اشتہاری اور ڈکیت گینگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گینگ کے سرغنہ سیف علی کو ہلاک کر دیا۔

ترجمان سی سی ڈی کے مطابق ملزم سیف علی قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور دیگر سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا، کارروائی کے دوران ملزم نے فرار کی کوشش کی اور پولیس پر فائرنگ کی، اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں مارا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سیف علی کا شمار لاہور کے خطرناک ترین مجرموں میں ہوتا تھا ، اس گینگ کے دیگر افراد کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

دیپالپور میں پولیس مقابلے میں ایک خطرناک ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے 2ساتھی بھاگ نکلے۔بتایا گیا ہے کہ تین ڈاکو گزشتہ شب حجرہ شہر سے اسلحے کے زور پر موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوئے،حجرہ شاہ مقیم پولیس نے اطلاع ملنے پر ڈاکوؤں کا پیچھا کیا۔

پاکستانی پل کے قریب ڈاکوؤں نے پولیس پر فائر کھول دیاپولیس نے جوابی فائرنگ کی اور اس دوران ایک خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا،جس کی شناخت محمد یار سکنہ اڈا صالحوال کے نام سے ہوئی ہے جو قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور راہزنی جیسے 23 سنگین جرائم میں ملوث تھا اور لاہور، اوکاڑہ سمیت دیگر اضلاع میں ریکارڈ یافتہ بین الاضلاعی مجرم تھا۔

اطلاعات کے مطابق پانچ روز قبل اسی ڈاکو نے پولیس کانسٹیبل مرید پر فائرنگ کر کے اسے زخمی کیا تھا ہلاک ڈاکو سے موٹرسائیکل اور اسلحہ برآمد ہوا۔ فرار ڈاکوؤں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔ ڈی پی او اوکاڑہ راشد ہدایت نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button