شارجہ میں GENERALTECاور شارجہ فٹ بال کلب کے درمیان MOUسائننگ تقریب
شارجہ فٹ بال کلب کے کھلاڑی اگلے 2سیزن GENERALTECبرانڈ کی شرٹس پہنیں گے
شارجہ (حافظ زاہد علی) شارجہ اسپورٹس کونسل کے چیئرمین عزت مآب جناب عیسیٰ حلال الحازمی، شارجہ اسپورٹس کلب کے بورڈ کے چیئرمین عزت مآب جناب خالد عیسیٰ المدفہ، عزت مآب جناب ابراہیم محمد ال جاروان، بورڈ ممبر اور انویسٹمنٹ اور مارکیٹنگ کمپنی کے چیئرمین کے ساتھ ہاؤس آف وزڈم ، شارجہ سپورٹس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

شرکاء میں معزز مہمانان گرامی اور میڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے۔پریس کانفرنس میں، شارجہ فٹبال کلب کی جانب سےعہد کیا گیا کہ وہ 2 سیزن (2025-2026 اور 2026-2027) کے لیے اپنی شرٹس میں "Generaltec” کے برانڈ کا نام آویزاں رکھیں گے جو ہمارے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ شارجہ فٹ بال کلب شارجہ کی عظیم ریاست کی امیدوں پر پورا اترے گا، جہاں ہم نے 25 سال قبل اپنے برانڈ کا سفر شروع کیا تھا۔

میڈیا کے ایک نمائندے نے جناب خاور حسین سے سوال کیا کہ "شارجہ فٹ بال کلب کے ساتھ تعاون کرنے کی کیا وجہ ہے؟ "سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "فٹ بال خطے کا ہمیشہ سے پسندیدہ کھیل ہے اور اس کے ساتھ ساتھ شارجہ فٹ بال کلب متحدہ عرب امارات کے باوقار فٹ بال کلبوں میں سے ایک ہے، یہ کلب فخر کے ساتھ متحدہ عرب امارات کے نوجوانوں کی نمائندگی بھی کرتا ہے جو شارجہ فٹ بال کلب کی جانب سے کھیلنا پسند کرتے ہیں، اس لیے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنے اور کھیلوں میں ان کی دلچسپی بڑھانے کے لیے ہم نے شارجہ فٹ بال کلب کے ساتھ مل کر شارجہ کے کھیلوں میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
ہم شارجہ کی حکومت کا کھیلوں کی تقریبات کی حمایت تمام کاروباروں کے لیے مارکیٹنگ کے شاندار مواقع مہیا کرنے اورہر قسم کے کھیلوں کی حوصلہ افزائی کرنے پر اپنے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ جنرل ٹیک کا مقصد اعلیٰ درجے کی مصنوعات فراہم کرنا اور ہمارے نوجوانوں کو میدان میں کھیلنے کی ترغیب دینا ہے۔انشاء اللہ ہم مل کر اس شاندار کھیل کا جشن منائیں گے۔ ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالی جنرل ٹیک اور شارجہ فٹ بال کلب کو ایک ساتھ ترقی عطافرمائے۔ آمین!




