شاہدرہ ٹائون :330کلو منشیات برآمد، پورا گروہ گرفتار
دبئی جانے والے مسافر سے ایئر پورٹ پر اڑھائی کلو آئس ہیروئن پکڑی گئی
لاہو(چیف کرائم رپورٹرسے) شاہدرہ ٹائون میں پولیس نے کروڑوں مالیت کی منشیات کی ترسیل ناکام بنا دی۔ ایس پی سٹی کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی میں 330کلو منشیات برآمد کر لی گئی ہے۔ ملزم عدنان کے قبضہ سے 134کلو چرس اور 88کلو افیون ، ملزم ذیشان کے قبضہ سے 10کلو 800گرام چرس اور ملزمان ہاشم اور عثمان کے قبضہ سے 9کلو 600گرام چرس برآمد ہوئی۔ ملزمان شہر کے پوش ایریا میں منشیات لا کر تعلیمی اداروں سمیت مختلف مقامات پر فروخت کرتے تھے۔ ملزم عدنان کی نشاندہی پر پورے گروہ کو گرفتار کیا گیا۔ مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ۔.
مسلم ٹائون اورجوہر ٹائون سے بھی 4منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیاگیا۔ ملزمان سے مجموعی طور پر 03 کلو 570گرام چرس برآمد کی گئی۔گرفتار ملزمان میں سلمان احمد، شہزاد، مراتب حسین اور عبدالمجید شامل ہیں ۔ جوہر ٹائون اور چوکی فردوس مارکیٹ پولیس نے مختلف کارروائیاں کے دوران6شراب ڈیلر ز کو بھی گرفتار کیا۔ ملزمان سے مجموعی طور پر 396لٹر شراب برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزمان میں محمد رمضان،محمد اقبال، عباس، دائود، قاسم اور نعمان شامل ہیں۔ ادھر لاہور ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کرلی گئی۔ اے ایس ایف کے عملے نے مسافر خالد خان کے سامان کی چیکنگ کے دوران بیگ کو مشکوک قرار دیا اور تفصیلی تلاشی کے دوران بیگ سے 2.574کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کر لی ۔



