پاکستانتازہ ترینفن اور فنکار

ماہرہ سے بات اور معافی ناممکن:خلیل الرحمٰن قمر

لاہور:(ویب ڈیسک )لکھاری خلیل الرحمٰن قمر نے ایک بار پھر سپر اسٹار ماہرہ خان پر بات کرتے ہوئے دوبارہ اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ انہیں معاف کریں گے، نہ کبھی ان سے بات کریں گے۔

خلیل الرحمٰن قمر نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جس کی مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مختصر ویڈیو کلپ میں فلم ساز کو ماہرہ خان پر بات کرتے سنا جا سکتا ہے، ان کی باتوں سے عندیہ ملتا ہے کہ ابھی تک وہ اداکارہ سے نالاں ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں خلیل الرحمٰن قمر نے واضح کیا کہ ماہرہ خان کو ’صدقے تمہارے‘ ڈرامے میں کاسٹ کرنا گناہ تھا لیکن انہوں نے اداکارہ کا گناہ معاف نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ کبھی ماہرہ خان کو معاف نہیں کریں گے، ان کے کام کی کوئی معافی نہیں۔

خلیل الرحمٰن قمر نے مزید کہا کہ ساتھ ہی انہیں لگتا ہے کہ وہ زندگی میں پھر کبھی ماہرہ خان سے بات بھی نہیں کریں گے۔

ساتھ ہی ویڈیو میں وہ اداکارہ کی اداکاری کی تعریفیں کرتے دکھائی دیے اور کہا کہ وہ چاہتے تھے کہ وہ ہیروئن کے طور پر کام کریں۔

خلیل الرحمٰن قمر ماضی میں بھی کہ چکے ہیں کہ وہ ماہرہ خان کو معاف کریں گے، نہ ان کے کام کریں گے لیکن مئی 2024 میں انہوں نے ماضی کی باتوں کو بھلا کر عندیہ دیا تھا کہ وہ ماہرہ خان کے ساتھ کام کریں گے۔

اب اطلاعات ہیں کہ ماہرہ خان لکھاری کی لکھی گئی فلم ’مرزا جٹ‘ میں ہمایوں سعید سمیت دیگر اداکاروں کے ساتھ ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button