انٹر نیشنلتازہ ترینکاروبار

پاکستان بزنس کونسل شارجہ کا گول میز کانفرنس کرانے کا اعلان

چیئرمین بزنس کونسل ڈاکٹر ایس ایم طاہر اور ڈائریکٹر ان کاپریس کانفرنس میں اظہار خیا ل

شارجہ (حافظ زاہد علی سے )پاکستان بزنس کونسل شارجہ نے انویسٹ ان شارجہ کے لئے پاکستان سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کاروں کی گول میز کانفرنس 21 نومبر 24 کو منعقد ھو رھی ھے یہ پہلا بڑا ایونٹ ھے جو پاکستان بزنس کونسل شارجہ منعقد کر رھی ھے متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں پاکستان بزنس کونسل شارجہ کے عہدیدران نے ایک پریس کانفرنس میں باضابطہ اپنے نئے عہدیدان کا اعلان کرتے ہوئے اپنے آئندہ کے لائحہ عمل بارے بھی میڈیا کوبریف کیا ،نئے عہدے دران میں ڈاکٹر ایس ایم طاہر چیئرمین، سید سلیم اختر فرسٹ وائس چیئرمین، عامر حسن سیکنڈ وائس چیئرمین اور سلمان وصال محمد کو سیکرٹری جنرل ہونگے جبکہ ڈائریکٹر ایڈوائزری بورڈ خالد حسین چوہدری ، ڈائریکٹر ممبر شپ حاجی محمد یاسین ، ڈائریکٹر میڈیا کمیٹی خاور حسین ،ڈائریکٹر فنانس محمد فاروق ،میاں عمر ابراہیم ڈائریکٹر ایونٹ کمیٹی، ڈائریکٹر کوآرڈینیشن کمیٹی صفدر رشید ، ڈائریکٹر خواتین ونگ فرزانہ منصور ، ظہیر احمد ڈائریکٹر ایونٹ کمیٹی کے طور پر نئی ذمہ داریاں بھی سونپی گئیں پریس کانفرنس میں نومنتخب عہدے دران نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان بزنس کونسل شارجہ میں متحدہ عرب امارات کی نمایاں کاروباری شخصیات کو شامل کیا جائے گا ۔

 

پریس کانفرنس سید سلیم اختر ، سلمان وصال محمد ،عامر حسن، خالد حسین چوہدری، خاور حسین ، حاجی محمد یٰسین ، ظہیر گجر اور دیگر عہدیداران کی شرکت

جس کے لئے باقاعدہ ممبر شپ مہم کا آغاز جنوری 25 سے کیا جائے گا اس سلسلہ میں جو بھی پاکستان تاجر شارجہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا ممبر ہے اور اچھی ساکھ کا مالک ہے وہ پاکستان بزنس کونسل کا ممبر بن سکتا ھے بلکہ زیادہ سے زیادہ پاکستانی تاجر کونسل کے ممبر بنیں ۔یہ کونسل 26 دسمبر تک اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گی ممبران کے ذریعے نئی کونسل منتخب ھو گی ، پاکستان بزنس کونسل شارجہ کے عہدے داران نے صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے بتایا ہم پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی کاروباری برادری کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کرتے ہوئے دوطرفہ سرمایہ کاری کو فروغ دیں گے پاکستانی کاروباری برادریوں کے درمیان سرمایہ کاری اور تجارتی روابط کو مضبوط سے مضبوط تر بنایا جائے گا، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تجارتی روابط اور سرمایہ کاری میں اضافہ آپس میں اتحاد اور اتفاق رائے سے آگے بڑھا جائے گا آئندہ ھونے والی کاروباری سرگرمیوں اور سیمینار کی منصوبہ بندی کی جائے گی ویب سائیٹ کے ذریعے آئندہ ھونے والی کاروباری سرگرمیوں اور منصوبہ بندی اور دیگر پروگراموں کی تشہیر کی جائے گی۔
دیگر ممالک کے کاروباری وفود کو شارجہ دورے کی دعوت دی جائے گی اور شارجہ پاکستان بزنس کونسل کا وفد بھی کاروباری روابط کو مضبوط بنانے کے لئے دیگر ممالک کے دورے کرے گا ،دیگر ممالک کے پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ 21 نومبر کو پاکستان بزنس کونسل شارجہ انویسٹ ان شارجہ کے اشتراک سے پاکستان کے100 بڑے سرمایہ کاروں کو دعوت دے گا جس میں شارجہ چیمبر اف کامرس، انویسٹ ان شارجہ اور پاکستان بزنس کونسل کے ارکان متحدہ عرب امارات میں محفوظ سرمایہ کاری کے بارے کاروباری افراد کو بریفنگ دیں گے پاکستان بزنس کونسل شارجہ کے عہدیداران کا کہنا تھا کہ پاکستان بزنس کونسل شارجہ کے قیام کا مقصد شارجہ میں موجود 10 ھزار کے قریب پاکستانی بزنس کمیونٹی کے مسائل کا فوری اور بروقت حل کے لئے کوشاں رھے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ بزنس کونسل شارجہ کے قیام سے پاکستانی بزنس کمیونٹی کو فوائد حاصل ہونگے میڈ ان پاکستان کانفرنس کا بھی مستقل قریب میں انعقاد ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button