پاکستانتازہ ترینکالم

ٹوٹے۔۔۔

بےلگام/ ستار چوہدری

ایک پڑھنے والے ٹوٹے ہوتے ہیں،ایک دیکھنے والے ٹوٹے اور پینے والے ٹوٹے بھی ہوتے ہیں،جو پڑھنے والے ٹوٹے ہوتے ہیں،وہ آج آپ دوستوں کی خدمت میں پیش کررہا ہوں، اوردیکھنے والے ٹوٹے،آپ سب جانتے ہی ہونگے،جو نہیں جانتے،وہ جاننے کی کوشش بھی نہ کریں، رہے پینے والے ٹوٹے وہ بچوں کا کھیل ہے،جو سگریٹ کے پھینکے ہوئے ٹوٹےبڑوں کی نقل کرتے ہوئے پیتے ہیں اور اس طرح وہ کم عمری میں ہی سگریٹ نوشی کے عادی ہوجاتے ہیں۔آج کچھ روٹین سے ہٹ کر کالم لکھا،کہیں آپ لوگ بور نہ ہوجائیں۔

ورلڈ بنک کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ایک کروڑ لوگوں کے پاس کھانے کے لیے روٹی نہیں ہے وہ ایک وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں جبکہ پچھلے دو ڈھائی سال میں ہونیوالی مہنگائی کی وجہ سے 2.5 کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے چلے گئے ہیں اور وہ صرف ایک وقت کا کھانا کھا سکتے ہیں ۔اور ہماری حکومت کا دعویٰ ہے کہ مہنگائی65سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے، اور معیشت بلندیوں کوچھورہی ہے۔۔۔یاد رکھیں !!مہنگائی صرف اخبارات اور چینلز پر ہی کم ہوئی ہے،دکانوں پر نہیں۔

اتنا جھوٹ بولو،سچ لگنے لگے،پاک،بھارت جنگ میں میڈیا پر وہ جھوٹ چلا،سچ،جھوٹ کی پہچان ختم ہوگئی،بھارت کی تو چھوڑو،وہ تو اب بھگت رہے ہیں،انہوں نے تو لاہور کی بندرگاہ پربھی قبضہ کرادیا تھا۔پاکستان میں بھی سب سے بڑاجھوٹ کامران بشیر والا بولا گیا۔ جی اس نے دشمن کے طیارے تباہ کردیئے،بھارت کے ائیربیس اڑا دیئے،اس نے اسلام قبول کرلیا،اس کا پورا خاندان مسلمان ہوگیا،اس کو قران مجید کا تحفہ ملنے کی تصویر بھی پوسٹ ہوگئی،یار !! وہ فائیٹر پائلٹ ہے ہی نہیں،۔وہ ایک نیویگیٹر ہے، یعنی فضائی راستہ بتلانے والا،اس جنگ میں اس کا کوئی کردار نہیں، جو سردیوں کی تصویر قرآن بتا کر وائرل کی جا رہی ہے وہ رینک پروموشن کے وقت کی تصویر ہے اور ہاتھ میں قرآن نہیں بلکہ مٹھائی کا ڈبہ ہے۔اس سے آگے دلچسپ بات پڑھیں،پنجاب اسمبلی کے اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر سمیت پورے ایوان نے کامران مسیح کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے قرار دار منظور کی ۔ پنجاب حکومت اتنی بے خبر ،سوشل میڈیا پوسٹوں پر قرار داد پیش ہوگئی۔اس سے آگے ایک اور دلچسپ واقعہ پڑھیں،ایک چینل کی مسجد میں امام مسجد نے جمعہ کا خطبہ دیتے ہوئے فرمایا !! جونہی جنگ شروع ہوئی،تمام پائلٹ جب دشمن پر حملہ کرنے کیلئے اڑان بھرنے لگے،کامران نے سوچا اگرہم سارے مارے گئے تو یہ سب لوگ(مسلمان) توشہید ہونگے، اور میں کیا ہوں گا ۔۔۔۔؟اس کے بعد اس کے دل میں نور جاگا،اور وہ کلمہ پڑھ کر مسلمان ہوگیا،مولانا صاحب کی اس بات پر بہت سارے صحافیوں نے ماشاءاللہ،سبحان اللہ بھی اونچی آواز میں بولا تھا۔

جنگ کے دوران ن لیگ نے بھارت مخالف77پوسٹیں کیں، جن میں انہیں3.8 ملین ویوز ملے، اس کے مقابلے میں تحریک انصاف نے641 پوسٹیں کیں، ان کو5.24 ملین ویوز ملے جبکہ پی ٹی آئی کی بھارت کونشانہ بنانے کیلئے بھی111 پوسٹیں کیں،جن میں انہیں9.89ملیں ویوز ملے۔۔۔مودی کیخلاف ن لیگ نے صرف 2 پوسٹیں کیں جس میں انہیں10ہزار ویوز ملے اور تحریک انصاف نے مودی کیخلاف 45 پوسٹیں کیں جن میں انہیں ملین کے حساب سے ویوز ملے،بتاتاچلوں یہ اعدادوشمار دونوں پارٹیوں کے آفیشل اکاؤنٹس کے ہیں،اپنے طور پر کرنیوالے کارکنوں کے نہیں ہیں،سب سے اہم یہ اعدادوشمار تحریک انصاف کے سب سےزیادہ مخالف میڈیا پر نشر ہوئے ہیں،جن میں جیو ٹی وی کا مارننگ شو اور سما ٹی وی کا نجم سیٹھی کا پروگرام ہے۔

مرتضیٰ بھٹو کا صاحبزادہ ذوالفقار جونیئر آج کل سندھ میں چھایا ہوا ہے،اس کے چاہنے والوں کی تعداددن بدن بڑھتی جارہی ہے،بڑے بڑے جلسے کررہا ہے،بس اسے ابھی نیشنل میڈیا لفٹ نہیں کرارہا،صرف سوشل میڈیا پر کام چل رہا ہے،ذوالفقار جونیئر کا میدان میں آنا زرداری پارٹی کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے،بہت بڑا چیلنج ثابت ہوسکتا،اندورن سندھ میں لوگ زرداری کو پسند بھی نہیں کرتے،بس زرداری کے ہاتھ اندرون سندھ کے چھ،ساتھ وڈیرے ہیں جو ان کی مدد کررہے ہیں، اور زرداری ان کی ’’ مدد ‘‘کررہے۔ذوالفقار جونیئر کے تازہ ترین جلسےمیں نعرے لگے ہیں۔۔۔’’ اوپر اللہ،نیچے سایہ۔۔۔بھاگ زرداری،بھٹو آیا۔۔۔اللہ تعالیٰ اس نوجوان کی حفاظت فرمائے،انکے والدمیر مرتضیٰ نے بھی پاکستان آکر وختہ ڈالا تھا اور پھر جو انکے ساتھ ہوا سب نے دیکھا۔

بس ایسے ہی بیٹھےبیٹھے فیس بک پر ایک شعر پوسٹ کردیا۔۔
وہ بونوں میں کھڑا خود کو بڑا اونچا سمجھتا ہے
وگرنہ جتنا اس کا قد ہے،ہر بندہ سمجھتا ہے
امریز خان صاحب ہمارے پہت پرانے دوست ہیں،بڑے زبردست اور کمال کے بندے ہیں ،کوئی اٹھارہ،بیس سال پہلے ہم ایک ادارے میں کام بھی کرتے رہے ہیں،انہوں نے میرے لکھے ہوئے شعر پر یوں کمنٹس دیئے۔۔۔۔
ہنرآتا ہے اسے اپنے عیبوں کے چھپانے کا
کہ اپنے قد سے بھی لمبی قبائیں ساتھ رکھتا ہے
ہر روز الجھاتا ہے لوگوں کو نئی بحثوں میں
منافق ہے مگر مثبت صدائیں ساتھ رکھتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button