PSL 11پاکستانتازہ ترینسپورٹس

پی ایس ایل ایلیمینیٹر: کراچی کنگز کی لاہور قلندرز کیخلاف بیٹنگ جاری

ناک آؤٹ مرحلے کے اس میچ میں دونوں ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مدِ مقابل ہیں

لاہور(سلمان حسین)ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے پہلے ایلیمنیٹر میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا ہے۔

ناک آؤٹ مرحلے کے اس میچ میں دونوں ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مدِ مقابل ہیں۔

واضح رہے پہلے کوالیفائر میں کوائٹہ گلیڈی ایٹرز اسلام آباد کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا چکی ہے۔

آج کے میچ کی فاتح ٹیم دوسرے ایلیمینیٹر میں فائنل میں پہنچنے کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ کے مدِ مقابل آئے گی۔

اسکواڈ:

لاہور قلندرز: فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، کوشل پریرا (وکٹ کیپر) ، بھانوکا راجا پکشے، شکیب الحسن، آصف علی، شاہین آفریدی (کپتان)، سلمان مرزا، زمان خان اور حارث رؤف

کراچی کنگز: ڈیوڈ وارنر (کپتان)، ٹم سائیفرٹ (وکٹ کیپر)، جیمز ونس، سعد بیگ، خوشدل شاہ، عرفان خان نیازی، محمد نبی، فواد علی، عباس آفریدی، حسن علی اور میر حمزہ

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button