پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

اٹارنی جنرل منصور اعوان کے گھر چھاپہ، ایس ایچ او سمیت 11 اہکاروں پر مقدمہ درج

لاہور:(بیوروچیف)لاہور میں اٹارنی جنرل آف پاکستان منصور اعوان کے گھر پولیس نے چھاپہ مارا جس کے بعد ایس ایچ او سمیت 11 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق اہلکاروں کو منصور اعوان کے ساتھ والے گھر کی انفارمیشن تھی، غلطی سے اٹارنی جنرل کے گھر چلے گئے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ایس ایچ او سرور روڈ اور 11 پولیس اہکاروں کو چارج شیٹ بھی کیا گیا ہے۔ پولیس نے چھاپہ مار کر اختیارات سے تجاوز کیا۔

ڈرائیور عرفان کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او سرور روڈ اہکاروں کے ساتھ گیٹ پھلانگ کر گھر میں داخل ہوا، پولیس سی سی ٹی وی کیمروں کا سسٹم بھی ساتھ لے گئی۔

ڈرائیور نے بتایا کہ پولیس نے چھاپہ مارا تو صرف ملازم گھر پر تھے۔ پولیس چھاپے کی اطلاع پر اٹارنی جنرل میٹنگ سے فارغ ہو کر پہنچ گئے۔ پولیس سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج ڈیلیٹ کر کے ڈی وی آر واپس کرگئی۔

پولیس ریڈ کے دوران اٹارنی جنرل کے گھر کے باہر رکھے گملے بھی ٹوٹ گئے۔

دوسری جانب ایس ایچ او سرور روڈ نے عدالت سے عبوری ضمانت کروا لی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button