پاکستانتازہ ترینکاروبار

پٹرول2،ڈیزل بھی دوروپے فی لٹر سستا

لاہور:(بیوروچیف)حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2،2 روپے کی کمی کا اعلان کردیا، وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔

وزارت خزانہ سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی 2 روپے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 252 روپے 63 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 256 روپے 64 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

خیال رہے کہ عالمی نرخوں میں کمی کی وجہ سے 30 اپریل کو ختم ہونے والے اگلے 15 دنوں کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تقریباً 10 روپے فی لیٹر کمی کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آج کم ہونے جارہی ہیں لیکن ہم یہ فائدہ عوام کو منتقل نہیں کریں گے بلکہ اس بچت سے بلوچستان میں موٹر وے طرز کی ہائی وے بنائے جائیں گے۔

تاہم، 15 اپریل کو صدر مملکت کی جانب سے پیٹرولیم لیوی آرڈیننس جاری کیا گیا جس کے بعد وفاقی حکومت نے شہریوں پر ملکی تاریخ کا سب سے زیادہ پیٹرولیم لیوی کا بوجھ منتقل کر دیا تھا۔

صدر مملکت کی جانب سے پیٹرولیم لیوی آرڈیننس جاری کرتے ہی عوام پر بڑا بوجھ لاد دیا گیا، وفاقی حکومت نےشہریوں پر ملکی تاریخ کا سب سے زیادہ پیٹرولیم لیوی کا بوجھ منتقل کر دیا۔

صدارتی آرٹیننس سے پہلے حکومت پیٹرول اور ڈیزل پر 70 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی وصول کر رہی تھی، تاہم نوٹی فکیشن کے بعد پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی 78 روپے 2 پیسے فی لیٹر کر دی گئی اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی 77 روپے ایک پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔

پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی میں 8 روپے 2 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا، ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی 7 روپے ایک پیسے فی لیٹر بڑھادی گئی۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 70 روپے سے زیادہ لیوی لگانےکے لیے قانون تبدیل کیا تھا، اس سے پہلے وفاقی حکومت کے پاس پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 70 روپے تک فی لیٹر لیوی لگانے کا اختیار تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button