پاکستانتازہ ترینتعلیم/ادبعلاقائی خبریں
گرمیوں کی چھٹیوں کا شیڈول پھرتبدیل،وزیر تعلیم کا اہم اعلان
لاہور:(ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب حکومت نے سکولوں کی گرمیوں کی چھٹیاں بڑھانے کے فیصلے میں ایک بار پھر تبدیلی کر دی۔ محکمہ تعلیم کے مطابق اب پہلی سے آٹھویں جماعت تک کلاسز یکم ستمبر سے شروع ہوں گی۔
نہم اور دہم جماعت کے طلبہ کیلئے سکول 18 اگست سے کھلیں گے، او لیول، اے لیول کی کلاسز بھی 18اگست سے شروع ہوں گی۔
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ انٹرمیڈیٹ کی کلاسز کا آغاز بھی 18اگست سے ہوگا، پہلی سے آٹھویں جماعت تک کلاسز یکم ستمبر سے شروع ہوں گی۔
فیصلے کا اطلاق نجی و سرکاری تعلیمی اداروں پر ہوگا، چھٹیوں کے فیصلے میں تبدیلی تعلیمی ماہرین سے مشاورت کے بعد کی گئی ہے۔



