پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

لاہور،چناب نگر میں 4پولیس مقابلے،5ملزم ہلاک ہوگئے

تمام ہلاک ملزمان پولیس کو درجنوں سنگین مقدمات میں مطلوب تھے

لاہور،چناب نگر (بیورو چیف/سید ظہیر نقوی) لاہور اور چناب نگر میں 4پولیس مقابلوں کے نتیجے میں 5ملزم ہلاک ہوگئے۔سی سی ڈی کینٹ پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان باٹا پورکے علاقے میں فائرنگ کے تبادلے میں 2ڈاکو مبینہ طور پر اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔
جن کی شناخت حماد اور آصف کے نام سے ہوئی۔انسپکٹر سی سی ڈی کینٹ عاطف ذوالفقار خان نے بتایا کہ ملزمان بینک رابری، ہائوس رابری سمیت دیگر 100کے قریب جرائم میں ملوث تھے۔ ملزمان کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔
جن کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔کوٹ لکھپت کے علاقے میں ریکوری کیلئے لے جائے جانے والے ملزما ن پر ساتھیوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا ۔پولیس مقابلہ تہت گائوں کے قریب ہوا ۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت عاصم کے نام سے جبکہ زخمی ہونے والے ملزم کی شناخت قیصرکے نام سے ہوئی۔بتا یا گیا ہے کہ سی سی ڈی کی ٹیم ملزمان کو ریکوری کیلئے لے جارہی تھی کہ ملزمان کے ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔
چناب نگر میں خطرناک اور بدنام زمانہ ہائوس ڈکیتی اور رابری گروہ کے دوکارندے پولیس مقابلے میں ہلاک جبکہ ان کے دو ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔ہلاک ہونے والے ڈاکوئوں کی شناخت جہانگیر اور نذیر اوڈ کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق مختلف سنگین وارداتوں سے ہے۔
دونوں ملزمان تھانہ ساہیوال اور تھانہ جھمرہ میں درج درجنوں سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔ یہ ڈاکو ’’چینو گینگ‘‘کے بھی فعال رکن تھے، جو تھانہ سٹی شاہپور اور تھانہ صدر شاہپور ضلع سرگودھا کو بھی مطلوب تھا۔ دونوں ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button