پاکستانتازہ ترینتعلیم/ادب

اورنج لائن میٹرو ٹرین انٹرن شپ پروگرام،آخری تاریخ کا اعلان

16 سالہ تعلیم مکمل کرنیوالے گریجویٹس اہل ،3 اگست تک درخواستیں جمع ہونگی

لاہور:(عاطف عارف)پنجاب حکومت نے اورنج لائن میٹرو ریل ٹرانزٹ سسٹم میں دلچسپی رکھنے والے نوجوانوں کے لیے انٹرن شپ پروگرام 2025 کا باضابطہ اعلان کر دیا ۔

یہ انٹرن شپ ان طلبہ و طالبات اور حالیہ گریجویٹس کے لیے ہے جو پاکستان کے بڑے عوامی ٹرانسپورٹ سسٹمز میں عملی تجربہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

یہ پروگرام او ایل ایم آر ٹی ایس کے آفیشل لنکڈ اِن پلیٹ فارم کے ذریعے جاری کیا گیا ہے۔

اس میں ملک بھر کے طلبہ و طالبات، خاص طور پر آخری سال کے طلبہ اور 16 سالہ تعلیم مکمل کرنے والے گریجویٹس شرکت کے اہل ہیں۔ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ3اگست مقرر کی گئی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button