پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں
پنجاب:نجی ہسپتالوں کیلئے مریضوں کی اموات کی وجوہات بتانا لازمی قرار
لاہور:(بیوورچیف)پنجاب حکومت نے بڑے نجی ہسپتالوں کے لئے مریضوں کی اموات کی وجوہات بتانا لازمی قرار دے دیا،فیصلے کا اطلاق 50 سے زائد بستروں والے نجی ہسپتالوں پر ہوگا۔
نجی ہسپتالوں کو اموات کا آڈٹ کرنے کے لئے کمیٹیاں تشکیل دینے کا حکم دے دیا گیا۔
نجی ہسپتال ریکارڈ پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کو دینے کے پابند ہوں گے۔نجی ہسپتال یکم اگست سے آن لائن پورٹل پر اموات کا ڈیٹا شیئر کریں گے۔
پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے مطابق اموات کی وجوہات کاڈیٹانہ دینے والے ہسپتالوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔



