انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

فیفا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن ایوارڈ سے نواز دیا

یہ میری زندگی کے سب سے بڑے اعزازات میں سے ایک ہے، امریکی صدر

واشنگٹن (ویب ڈیسک) فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فیفا امن ایوارڈ سے نواز دیا۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اگلے برس امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو میں مشترکہ طور پر ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کے ڈراز کی تقریب میں فیفا امن ایوارڈ سے نوازا گیا۔
واشنگٹن میں منعقدہ تقریب میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو نے امن ایوارڈ دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق فیفا کی جانب سے گزشتہ ماہ اس ایوارڈ کا اعلان کیا گیا تھا۔ فیفا نے کہا تھا کہ ایوارڈ ان کو دیا جائے گا جنہوں نے امن کیلئے غیر معمولی کوششیں کی۔
صدر ٹرمپ نے امن ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ میری زندگی کے سب سے بڑے اعزازات میں سے ایک ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے لاکھوں جانیں بچائیں ، کانگو جہاں ایک کروڑ لوگ مارے گئے، اسی طرح بھارت اور پاکستان کے معاملے میں بھی ہم نے جنگوں کو شروع ہونے سے پہلے ہی روک دیا۔
ٹرمپ نے فیفا کے صدر کی تعریف کرتے ہوئے کہا آپ نے شاندار کام کیا ہے، آپ نے ٹکٹوں کی فروخت کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں، یہ آپ اور فٹبال دونوں کے لیے ایک بہترین اعزاز ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button