لاہور ( سلمان حسین) ایشیا کپ 2025کے تیسرے میچ میں بنگلادیش نے ہانگ کانگ کو 7وکٹوں سے شکست دیدی۔ بنگلادیش نے 144رنز کے ہدف18ویں اوور میں 3وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
کپتان لٹن داس 59رنز کیساتھ نمایاں رہے، پرویز حسین نے 19، تنزید حسن نے 14رنزبنائے جبکہ توحید ہریدوے 34رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے۔ قبل ازیں ابوظہبی کے زید انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے میچ میں بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کپتان لٹن داس نے ٹاس جیت کر ہانگ کانگ کے کپتان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہانگ کانگ نے مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 143رنز بنائے، ہانگ کانگ کی جانب سے نزاکت خان 42رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ذیشان علی نے 30اور یاسیم مرتضیٰ نے 28رنز بنائے۔
بنگلادیش کی جانب سے تسکین احمد، ریشاد حسین اور تنظیم حسن نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔ واضح رہے کہ ایونٹ میں ہانگ کانگ کی یہ مسلسل دوسری شکست ہے، ہانگ کانگ کو پہلے گروپ میچ میں افغانستان کے ہاتھوں 94رنز سے شکست ہوئی تھی۔



