پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

89 ہزار غیر قانونی تارکین کا تمام ڈیٹا موجود:آئی جی پنجاب

انٹرنیشنل لاز کے تحت ڈی پورٹیشن کی پالیسی پر عمل پیرا ،7672 غیر قانونی مقیم باشندوں کو ہولڈنگ سنٹرز پہنچایا جا چکا : عثمان انور

لاہور(بیوروچیف)پنجاب پولیس کی غیر قانونی مقیم تارکین کے انخلا کی مہم جاری ہے جس کے تسلسل میں لاہور سمیت صوبہ بھر سے5020 غیر قانونی مقیم افرادکو ڈی پورٹ کردیاگیا ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ مہم کے دوران 7672 سے زائد غیر قانونی مقیم باشندوں کو ہولڈنگ سنٹرز پہنچایا جا چکا ہے جبکہ 2652 غیر قانونی مقیم افراد کو ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔

لاہور میں 5 اور صوبہ بھر میں 46 ہولڈنگ سنٹرز قائم ہیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پاکستان دیگر ممالک کی طرح انٹرنیشنل لاز کے تحت ڈی پورٹیشن کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

89 ہزار کے قریب غیر قانونی مقیم افراد کا تمام ڈیٹا موجود ہے جس میں اے سی سی ہولڈرز بھی شامل ہیں۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ وفاقی حکومت اور حساس ادارے غیر قانونی مقیم باشندوں کی ڈی پورٹیشن مہم کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔

غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کو قبل از وقت ملک سے چلے جانے بارے آگاہ کیا گیا تھا۔غیرقانونی مقیم باشندے کسی بھی قومیت سے ہیں ان کا واپس اپنے ملک جانا ضروری ہے۔غیر قانونی مقیم شہریوں کے پنجاب سے انخلا کے دوران سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ انخلا کے عمل کے دوران ہیومن رائٹس کو مکمل طور پر مدنظر رکھا جا رہا ہے۔

سی سی پی او لاہور، آر پی اوز اور ڈی پی اوز غیر قانونی مقیم غیر ملکی تارکین کے انخلا کے عمل میں تیزی لائیں۔سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی، سکیورٹی اداروں اور انٹیلی جنس بیسڈ انفارمیشن کے ذریعے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button