پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں

برطانیہ پلٹ 2بھائی ڈکیتی مزاحمت پر قتل

23سالہ زین چیمہ اور29سالہ ارمغان زیب چیمہ بھتیجے کی سالگرہ سے واپس آ رہے تھے،لاشیں ہسپتال منتقل

شیخوپورہ:( نمائندہ سی این این اردوڈاٹ کام )فاروق آباد شیخوپورہ روڑ جھامکے کے قریب نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کر کے 2 بھائیوں کو قتل کر دیا۔
بتایا گیا ہے کہ جھامکے کے قریب نقاب پوش موٹر سائیکل سواروں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر کار پر فائرنگ کی، جاں بحق ہونے والوں میں 23سالہ زین چیمہ اور29سالہ ارمغان زیب چیمہ شامل ہیں۔ دونوں بھائی حال ہی میں اپنی والدہ سے ملنے برطانیہ سے پاکستان آئے تھے۔
جاں بحق بھائیوں کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال شیخوپورہ منتقل کردی گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں بھائی اپنے بھتیجے کی سالگرہ سے واپس آ رہے تھے۔ پولیس نے دوران ڈکیتی قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button