انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

ترکیہ کے صدراردوان کی پاکستان آمد،شاندار استقبال

اسلام آباد:(ویب ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ،ترکیہ کے صدرکاشاندار استقبال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور صدر اردوان پاک ترک اعلیٰ سطح کے اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کے ساتویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔

سیشن کے اختتام پر ایک مشترکہ اعلامیہ اور متعدد اہم معاہدوں؍ایم او یوز پر دستخط کیے جانے کی توقع ہے جب کہ دونوں رہنما مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

صدر رجب طیب اردوان ، وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری سے بھی دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔

اس کے علاوہ، وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ وہ پاک- ترک بزنس اینڈ انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کریں گے جس میں دونوں اطراف کے سرکردہ سرمایہ کار، کمپنیوں اور کاروباری افراد شریک ہوں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق ہائی لیول اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل فیصلہ سازی کا اعلیٰ ترین فورم ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اسٹریٹجک سمت فراہم کرتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button