پاکستانتازہ ترینکاروبار

تمام چیمبرز نے ٹریڈ آرگنائزیشنز ایکٹ میں متنازع ترامیم مسترد کر دیں

حکومت فوری اس ایکٹ کو واپس لے ، بزنس کمیونٹی سے مشاورت کرے ، صدر لاہور چیمبر

لاہور ( بیوروچیف ) پنجاب سمیت ملک کے دیگر حصوںکے چیمبرز اور تجارتی تنظیموں نے متفقہ طور پر ٹریڈ آرگنائزیشنز ایکٹ میں متنازعہ ترامیم مسترد کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں فوری طور پر واپس لے۔
لاہور چیمبر میں پنجاب بھر سمیت ملک کے دیگر حصوں کے کے چیمبرز اور ٹریڈ و انڈسٹریل ایسوسی ایشنز کا لاہور چیمبر میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس سے صدر لاہور چیمبر میاں ابوذر شاد، سینئر نائب صدر انجینئر خالد عثمان، نائب صدر شاہد نذیر چودھری، ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر میاں انجم نثار، لاہور چیمبر کے سابق صدر محمد علی میاں، سابق نائب صدر فہیم الرحمن سہگل ، پنجاب اور ملک کے دیگر حصوں کے چیمبرز اور ایسوسی ایشنز کی کے عہدیداران اور نمائندگان نے خطاب کیا۔
اس موقع پر ایک اعلامیہ بھی پیش کیا گیا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت فوری طور پر اس ایکٹ کو واپس لے اور بزنس کمیونٹی کے ساتھ مشاورت کرے۔ چیمبرز اور ایسوسی ایشنز کے صدور، نمائندوں نے ٹریڈ آرگنائزیشنز ایکٹ 2013میں کی گئی تمام ترامیم یکسر مسترد کردی ہیں۔ اگر حکومت کی طرف سے زبردستی سال 2025میں الیکشن کروانے کے لیے مجبور کیا گیا تو تمام ٹریڈ باڈیز کو تالے لگاکر چابیاں حکومت کے حوالے کردی جائیں گی۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر میاں انجم نثار کی سربراہی میں ایکشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں اجلاس میں موجود چیمبرز، ایسوسی ایشنز کے تمام صدور، نمائندے شامل ہونگے جو حکومت سے بات چیت اور لائحہ عمل طے کرے گی۔
صدرمملکت، وزیراعظم، وزیر تجارت نوٹس لیںاور فوری اقدامات اٹھائیں کیونکہ بیوروکریسی ایک بار پھر کاروباری برادری اور حکومت کے درمیان فاصلے پیدا کرنا چاہتی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button