لاہور (بیوروچیف ) داتا دربار کے علاقے میں واقع نجی ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر پراسرار طور پر مردہ پائی گئی
۔ میاں چنوں کی رہائشی 37 سالہ ثنا گا ئنا کا لو جسٹ تھی ۔ متوفیہ نے ایم آر سی ڈی جی کا امتحان دیا جس میں وہ فیل ہوگئی تھی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق لیڈی ڈاکٹر ثنا نے خود کشی کی تاہم پو سٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے ۔
فیصل آباد میں تھانہ رضا آباد کے علاقہ 119 رب مرضی پورہ اضافی آبادی تالیانوالہ کے قریب نامعلوم افراد نے 25سالہ خاتون کے سر میں گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا اور لاش سڑک کنارے پھینک کر فرار ہو گئے۔



